بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور پاکستان کی جانب سے خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ایران میں تنازع ایک ماہ سے جاری ہے اور اس کے علاقائی اور عالمی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو کہ خطے کے ممالک اور عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں نہیں ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے اہم ممالک کے طور پر، چین اور پاکستان موجودہ تناؤ کو کم کرنے اور خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے معقول اور منصفانہ مطالبات پیش کر رہے ہیں۔ یہ ایک کھلی تجویز ہے اور اس میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ردعمل اور شرکت کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ چین جنگ بندی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھے گا۔
Trending
- سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم
- شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے
- پریمیئر لیگ کی تہلکہ خیز رپورٹ: مانچسٹر سٹی 100 سے زائد الزامات میں قصوروار قرار!
- Tom Cruise Is Going Viral For Helping A Woman In ‘Distress’!!
- چار سال میں پاکستان کا قرض 56 ٹریلین تک بڑھ گیا، مزمل اسلم
- کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی
- ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد کو دیا جائے، آئی ایم ایف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا