بیجنگ(شِنہوا)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے تین روزہ دورہ چین میں اچھی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سماجی رابطوں کے اپنے اکاؤنٹس پر چینی اور انگریزی زبان میں لکھا ہے کہ’’چین آپ کے پرتپاک استقبال کا شکریہ‘‘۔
اپنی پوسٹ میں فرانسیسی صدر نے اپنے دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں استقبالیہ تقریب، چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں، طلبہ اور مقامی افراد کے ساتھ ملنے کے ساتھ ان کی فرانسیسی اور چینی ایتھلیٹس کے ساتھ کھیلے گئے پنگ پونگ میچ کے کلپس شامل ہیں۔
ایکس پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں انہوں نے اس’’متاثر کن دورے اور گرمجوش و دوستانہ استقبال ‘‘پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں گزارے گئے وقت کو سب سے طاقت ور لمحہ قرار دیا۔
میکرون نے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں دوجیانگ یان کی تعریف کی، اسے ‘دو ہزار سال پرانا عجوبہ قرار دیا جو پانی کو منظم طریقے سے کنٹرول کرتا ہے اور سیچھوان کو سیراب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدیم آبپاشی منصوبہ انسانی ذہانت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی، پہاڑوں اور پانی کی نگہداشت، جو زندگی عطا کرتے ہیں، کی عکاسی کرتا ہے، جیسا کہ جنوب مغربی فرانس کے ہاؤٹ-پیرینیز ڈیپارٹمنٹ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
Trending
- ایشین گیمز: مریم کریم نے متحدہ عرب امارات کو پہلا گولڈ میڈل دِلا دیا
- آغا مصطفیٰ ڈراموں میں معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم، اہم انکشافات کردیئے
- تیل کی قیمت 106 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
- لاہور: 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری، متاثرہ شخص کا بھانجا گرفتار
- ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
- ’اسپٹنگ امیج‘ سے شہرت پانے والے مشہور کامیڈین چل بسے
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے موٹرویز کھولی جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
- گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں بدانتظامی پر وائٹ پیپر
- بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان
- مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔