بیجنگ(نیوزڈیسک) اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے حال ہی میں اپنی پہلی “نیشنل ڈیفنس انڈسٹری اسٹریٹجی” جاری کی ہے۔ امریکی معاون وزیر دفاع کے مطابق چین کی جانب سے موجودہ بین الاقوامی نظام کو ختم کرنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور امریکہ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں جان بوجھ کر غیر موجود “چائنا تھریٹ” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ، جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ چین کی فوجی طاقت کی ترقی ہمیشہ عالمی امن کے لئے طاقت کی ترقی رہی ہے، اور امریکی بہتان تراشی اور الزامات مکمل طور پر باطل ہیں۔ چین امریکہ کی جانب سے ایشیاو بحرالکاہل کے علاقے میں ایک محدود حلقہ بندی اور بلاک محاذ آرائی کو ہوا دینے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
Trending
- سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
- محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت
- چین کی الیکٹرک گاڑیاں: ملک سے عالمی منڈی تک
- کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لیے
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا