بیجنگ(نیوزڈیسک)چین اور سنگاپور کی دونوں حکومتوں کے نمائندوں نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور جمہوریہ سنگاپور کی حکومت کے مابین عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لئے ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ 9 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔اس پیش رفت سے ، دونوں اطراف کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد سیاحت، خاندانی دوروں اور کاروبار جیسے نجی معاملات کے لیے بغیر ویزے کے ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔
تاحال، چین نے دنیا کے 157 ممالک کے ساتھ مختلف پاسپورٹس کی بنیاد پر ویزا استثنیٰ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ، 44 ممالک کے ساتھ ویزا کو آسان بنانے کے معاہدے یا انتظامات اور سنگاپور، مالدیپ اور قازقستان سمیت 22 ممالک کے ساتھ جامع ویزا استثنیٰ کے معاہدے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 60 سے زائد ممالک اور علاقوں نے چینی شہریوں کو ویزا فری یا آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔
Trending
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار