کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں “افغانستان ریجنل کوآپریشن انیشی ایٹو” کا سربراہ اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان حکام اور متعدد ممالک کے خصوصی ایلچیوں نے شرکت کی۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپیل کی کہ علاقائی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ خطے کے عوام کو فوائد پہنچائے جا سکیں۔اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو افغانستان کے منجمد غیر ملکی اثاثوں کو واپس کرنا ہوگا۔
متقی نے کہا کہ علاقائی تعاون کا مرکز مشترکہ علاقائی مفادات کی بنیاد پر روابط کے طریقے تلاش کرنا اور رابطے کی تکمیل سے علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ خطے کے تمام ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کے لیے علاقائی سلامتی بدستور بہت اہم ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے افغانستان پر عائد یکطرفہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو افغانستان کے منجمد غیر ملکی اثاثے واپس کرنے چاہیئں۔ان کا کہنا تھا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے افغانستان کو واپس کرنے ہوں گے ۔ یہ افغانوں کا حق ہے، افغانستان کے مرکزی بینک کا ستون ہے اور افغانستان کے اثاثے ہیں۔
یاد رہے کہ اگست 2021 کے آخر میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی گئیں اور افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے سمندرپار اثاثے منجمد کر دیے گئے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر