لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، اگر اس ملک کے مسائل حل کرنا ہیں تو ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، انشاءاللہ مہنگائی کا خاتمہ ہوگا اور لوگ خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے، یہی لوگوں کی تمنا ہے اور اس خواب کو پورا ہونا چاہیے، اُن لوگوں نے آکر اس خواب کو خراب کیا، جس سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا، اس سے قبل ٹھیک چل رہا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے منشور میں سب چیزیں تفصیل سے لکھی ہیں کہ حقوق عوام کے دروازے تک پہنچنے چاہئیں اور ہم پہنچائیں گے‘۔
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ’خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لو، اگر ملک کے مسائل حل کرنا ہیں تو ایک پارٹی کو اکثریت ملنا بہت ضروری ہے، ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے اس کا دارومدار دوسروں پر نہ ہو‘۔
مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سوال پر لیگی قائد نے کہا کہ ’مریم کا رزلٹ کے بعد فیصلہ ہوگا اور یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، بلاشبہ مریم کی جدوجہد ہے، بہت برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے اور شہباز شریف کی بھی بہت خدمات ہیں، اور بھی بہت ساتھیوں کی بہت خدمات ہیں، جیلیں کاٹی ہیں، حمزہ جیسے بچے نے جیلیں کاٹی ہیں، بڑوں نے تو کاٹی ہیں ہم قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں‘۔
Trending
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار