اسلام آباد( آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت کی تین نشستوں میں سے دو پر مسلم لیگ (ن)اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46, 47, 48 کا سرکاری اور حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق تینوں نشستوں سے ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان 81958 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر مغل کو 44317 ووٹ لے کر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
این اے 47 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چودھری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شعیب شاہین کو 86396 ووٹ لے کر شکست کو سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح این اے 48 سے پاکستان استحکام پارٹی کے نامزد آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 89699 لے کر کامیاب ہوگئے یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی بخاری کو 59851 ووٹ ملے۔
Trending
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل