راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے پنجاب پولیس کی اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہربانو نقوی نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کے روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اے ایس پی شہربانو نقوی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران آرمی چیف نے خاتون پولیس آفیسر کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا، خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ان کا احترام ہمارے مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے، بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے اسلام کے حسن سلوک اور احسان کے ابدی پیغام پر بھی روشنی ڈالی۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ