دبئی (سپورٹس ڈیسک)لیجنڈز کرکٹ ٹرافی قریب پہنچ چکا ہے جس میں افتتاح میچ میں بھارت کے دو بڑے ستارے ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ مدمقابل ہوں گے ۔مقابلہ 8 مارچ کو سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں ڈین کرسچن، اسورو اڈانا، جیروم ٹیلر، ریکارڈو پاول، چمارا کاپوگیدرا، راہول شرما اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔
دوسری جانب کپتان اور آئیکون کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی قیادت میں دبئی جائنٹس میں شان مارش، رچرڈ لیوی، تھیسارا پریرا، فیڈل ایڈورڈز اور بین لافلن شامل ہیں۔
دونوں ٹیمیں متوازن نظرآرہی ہیں اور دلچسپ ٹورنامنٹ کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں۔لیجنڈ کرکٹ ٹرافی کا پہلا سیزن گزشتہ برس 22 سے 30 مارچ تک بھارت کے شہر غازی آباد میں منعقد ہوا تھا۔ اندور نائٹس اور گوہاٹی اوینجرز کو فائنل کے بعد افتتاحی سیزن کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔
Trending
- چینی صدر کا امریکہ اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کے لئے زور
- چینی صدر کیلئے ریڈ کارپٹ صاف کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی ویڈیو وائرل
- چینی صدر کی ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین آنے کی دعوت
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی شخصیات کی رائے
- پاکستان میں ایک تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا