کراچی(نیوزڈیسک)یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تسلسل برقراررہیگا جب کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔
قونصل جنرل کی جانب سے اطراف میں مقیم 3ہزارخاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیاگیا،یواے کی جانب سے کاٹھورکے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں ساکرو، کدن واری، خیرپور اورلاڑکانہ کے 13 ہزار خاندانوں کے علاوہ بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کیا جائیگا۔
میڈیا سے گفتگومیں یواے ای قونصل جنرل کا کہناتھا کہ ماہ رمضان میں امارات کے سربراہان کی ہدایات پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے، شیخ حمدان کی طرف سے 13 ہزارجبکہ شیخہ فاطمہ کی جانب سے10 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے،پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیںْ۔
بعد ازاں شہر کے مقامی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں بخیت عتیق الرومیتی کا کہناتھا کہ باہمت خواتین اپنی جدوجہد کے باعث ہراہم شعبے میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں، پاکستانی خواتین کا ملکی ترقی میں بہت نمایاں کردار ہے، خواتین معاشرے کی تعمیرو ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
Trending
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے راز بتا دیا
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی غیر معیاری موبائل سروس پر برہم، ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز
- وزیر داخلہ سندھ کا ایکشن، تھانہ عزیز بھٹی کے مکمل عملے سمیت متعدد تھانوں کے اہلکار معطل
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا