اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے دوران سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں “انسانی حقوق کے قانونی تحفظ میں چین کے تجربات” کے موضوع پر ایک ضمنی تقریب منعقد ہوئی۔ ضمنی تقریب کی میزبانی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے ہیومن رائٹس ریسرچ سنٹر نے کی، جس نے اندرون اور بیرون ملک ماہرین اور اسکالرز کو مدعو کیا تاکہ غربت کے خاتمے، انسداد دہشت گردی، معذور افراد کے لیے کھیلوں کے حقوق اور صحرائی کنٹرول جیسے موضوعات پر انسانی حقوق کے قانونی تحفظ میں چین کے تجربات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے صدر اور ہیومن رائٹس ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر فان جیو لی نے کہا کہ چین نے انسانی حقوق کے قانونی تحفظ کو مسلسل بہتر بنا کر لوگوں کی بقا اور ترقی کے حقوق کے تحفظ کے معیار کو مؤثر طریقے سے بہتر کیا ہے ۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے میدان میں مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے تجربات کو زیادہ سے زیادہ ممالک اور خطوں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بانٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے پروفیسر فانگ چھیانگ کا خیال تھا کہ چین اور امریکہ علمی تبادلوں، قانونی تحقیق اور انسانی حقوق کے مکالمے کے ذریعے باہمی مفاہمت کو بڑھا سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کے قانونی تحفظ کے ٹھوس طریقوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔
مراکش کی ووہان یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی طالبہ حہ شیاؤ نا نے اظہار خیال کیا کہ غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی اور قانونی اصلاحات کے لیے چین کے وعدے اس کی لچک، موافقت اور انسانی وقار اور فلاح و بہبود کے لیے لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔
Trending
- پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت