لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے ملاقات کی، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، ترکیہ کے قونصل جنرل نے چوہدری شافع حسین کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب میں متعدد ترک کمپنیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے اور یہاں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ترک کمپنیاں پنجاب میں سولر پینلز، الیکٹرک وہیکلز اور ویسٹ سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگائیں۔ ترک کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہرممکن سہولت دیں گے، انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں اور ان کی لیبز کو بہتر بنانا میراعزم ہے، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ میں بھی ترکیہ تعاون فراہم کرسکتا ہے، صوبائی وزیر نے ترک کمپنیوں کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور وفاق سے متعلقہ ترک سرمایہ کار کمپنیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون، ترک کمپنیوں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Trending
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
- ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار