بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔
خیبرپختونخوا پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بظاہر لگتا ہے کہ چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں تھی جبکہ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کر لی گئی ہے اور تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے، تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی اور خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکڑے حاصل کر لئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔
Trending
- نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
- ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
- دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
- پی ایس ایکس میں ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی