لاہور میں خاتون کو ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہر بانو نقوی کی رخصتی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور شائقین کا ان کے دولہا کو جاننے کا تجسس بھی بلآخر اختتام کو پہنچ چکا ہے، ان کے دولہا کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
شہر بانو کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے، ان کی شادی کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جنہوں نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شہر بانو کی رخصتی جمعرات کو متوقع ہے، جبکہ ولیمہ اتوار کو لاہور میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو کا کا رشتہ منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا ہے۔
ان کے سسرال کے کئی پیٹرول پمپس بھی ہیں اور وہ کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔
شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاوالدین سے ہی بارات آئے گی، جبکہ پری ویڈیونگ تقریبات تین چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں۔
ان تقریبات میں قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون نے لفظ حلوہ پر مبنی عربی خطاطی والا لباس پہن رکھا تھا۔
شہر بانو نقوی نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو بحفاظت وہاں سے نکالا تھا۔ اے ایس پی کے بہادرانہ اقدام پر سعودی عرب نے بھی اُن کی تعریف کی تھی۔
Trending
- لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور تشدد کے الزامات
- آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات کل ہوں گے
- آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ بیگز برآمد ہونے پر رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا