اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے سوڈان کی صورت حال پر رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان ایک ایسے انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔
چاہے اس بحران کو بے گھر افراد کی تعداد کے حوالے سے دیکھا جائے یا قحط کا سامنا کرنے والے لوگوں کی تعداد کے حوالے سے یا پھر انسانی ضروریات کے حوالے سے جانچا جائے ،یہ حالیہ برسوں میں دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں مسلح تنازع میں 15,550 افراد ہلاک جب کہ 8.7 ملین سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ ملک کی ایک تہائی آبادی یعنی تقریبًاً 17.7 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جن میں سے 4.9 ملین قحط کے دہانے پر ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4.9 ملین بچے، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں سے تقریباً 730،000 بچے بدترین غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔
Trending
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ لیگ کے پانچویں سیزن کا افتتاح، تقریب میں شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت