حال ہی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے قطر کے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کو ایک تحریری انٹرویو دیا۔ فلسطین اسرائیل تنازعے کے بارے میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اولین ترجیح جلد از جلد جنگ کا خاتمہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ تنازع شروع ہونے کے بعد پہلی جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، یہ قرارداد پابند ہے اورغیر مشروط اور دیرپا جنگ بندی کے لیے اسے فوری طور پر مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی ، بات چیت کے ذریعے اندرونی مفاہمت کے حصول اور فلسطین کی جلد از جلد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت ، ایک آزاد ریاست اور “فلسطین کی حکمرانی فلسطینی عوام کی جانب سے” کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔
یوکرینی بحران کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چین تنازع کا فریق نہیں ہے اور ہمیشہ سیاسی تصفیے کی وکالت کرتا ہے۔ چین روس اور یوکرین دونوں کی تسلیم شدہ بین الاقوامی کانفرنس کے بروقت انعقاد کی حمایت کرتا ہے، جس میں تمام فریقین کی مساوی شرکت، اور امن کے تمام آپشنز پر منصفانہ بحث کی جا سکے، تاکہ جلد از جلد جنگ بندی کا حصول ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنکھیں بند کر کے اپنی مخصوص اور مکمل سیکورٹی کی پیروی اور من مانے طور پر دوسرے ممالک کی سیکورٹی کو محدود کرنا لامحالہ علاقائی عدم توازن اور تنازعات کا باعث بنے گا۔
امور تائیوان کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ تائیوان قدیم زمانے سے ہی چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ رہا ہے۔ امور تائیوان مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے اور مادر وطن کی وحدت آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر چینیوں کا اپنا معاملہ ہے۔ “تائیوان کی علیحدگی” کی قوتیں آبنائے تائیوان کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔ اگر ہم آبنائے تائیوان میں امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں “تائیوان کی علیحدگی پسندی” کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے۔
امریکی انتخابات اور چین امریکہ تعلقات کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ امریکی انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اور چین نے کبھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور نہ ہی کرے گا۔ چین امریکہ تعلقات ماضی کی طرف نہیں لوٹ سکتے لیکن ان کا مستقبل اچھا ہونا چاہیے اور یقینی طور پر ہو سکتا ہے۔
Trending
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
- جرمانوں میں بڑا اضافہ، 10 ملین آمدن پر 9 فیصد سرچارج ختم، ٹرانزیکشن نظام مزید سخت، سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس عائد
- پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
- دریشم 3 کا ٹریلر جاری، اجے دیوگن کے خلاف تابو، جیدیپ اہلاوت اور پرکاش راج
- پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- kp mines and mineral bill 2025 decide under consideration new amendments
- ڈیبیو میچ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا