ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ میں بے پناہ اضافہ ہوا جس نے سیلز کو شدید متاثر کیا تاہم اب کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں کمی کا سلسلہ چل نکلا ہے ، مشہور کمپنی چنگان موٹرز نے بھی اپنی گاڑی ’ اوشن ایکس 7‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
کمپنی کی طرف سے اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس سے اس گاڑی کی قیمت 82لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 79لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ’اوشن ایکس 7فیوچر سینس‘کی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89لاکھ 49ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4مئی سے 15جون 2024ء تک ہو گا۔
واضح رہے کہ سیلز کم ہونے کی وجہ سے کیا کی طرف سے اپنی گاڑی ’سٹونک‘ کی قیمت میں 24فیصد اور سوزوکی کی طرف سے ’سویفٹ‘ کی قیمت میں 13فیصد کمی کی گئی ہے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ