پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کرنےکا حکم دیا ہے، انہوں نےکہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنےکی کوشش کی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی، بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سےالگ کیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، کل وکیلوں کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کا سیکرٹری جنرل ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے، اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کو انفارمیشن ملتی رہتی ہے، وہ اخبارات بھی پڑھتے ہیں، مجھے لیڈر آف اپوزیشن بنانےکا حکم بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔
Trending
- امن منصوبے کے تحت غزہ میں تخفیفِ اسلحہ کی پیشرفت خوش آئند ہے، وزیراعظم
- کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام، مقابلے سے باہر ہوگئے
- کرکٹر شبھمن گل کی بہن شہنیل ریئلٹی شو میں انٹری کے لیے تیار، بولڈ انداز نے توجہ حاصل کرلی
- کراچی پورٹ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم، اعداد وشمار جاری
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
- عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کی رپورٹ
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
- جولائی کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کا اضافہ
- افغان حکومت میں دلہنوں کے میک اپ اور پرفیوم پر پابندی عائد
- محمد عباس اور خرم شہزاد کو جارحانہ انداز میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا