بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیا کھون نے ” 18 ستمبر واقعے” کی 95 ویں برسی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 95 سال پہلے کا 18 ستمبر کا واقعہ” جاپانی حکومت کی جانب سے طویل عرصے تک چھپائی گئی ایک جنگی سازش تھا۔جاپانی عوام کی بڑی تعداد کو اس واقعے کی حقیقت ٹوکیو ٹرائل تک پتہ نہیں چلی۔ رواں سال ٹوکیو ٹرائل کے آغاز کو 80 سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن جاپانی نصابی کتابوں میں آج بھی جارحیت کی تاریخ کو کم کر کے پیش کیا گیا ہے۔ جاپانی دائیں بازو کی طاقتیں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جنگ سے پہلے کے دستاویزات اور ٹوکیو ٹرائل کے ریکارڈ کو فلٹر کر کے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین جاپان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ کو تسلیم کرکے اس کی گہری خود احتیابی کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین سمیت خطے کے ممالک کو چوکس رہنا ہوگا اور جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیے، تاکہ دوسری عالمی جنگ کے فتح کے نتائج کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جا سکے۔
Trending
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- چین۔آسیان فری ٹریڈ زون دونوں فریقوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے، چینی نائب وزیراعظم
- چین بھر میں “18 ستمبر واقعہ” کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد، تاریخ کو یاد رکھنے اور امن کے تحفظ کا عزم