اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کے ماہرین کے گروپ کے مینڈیٹ میں توسیع کی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔فو چھونگ نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کی توثیق کرنے والی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231، 18 اکتوبر 2025 کو اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد ختم ہو چکی ہے اور سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری مسئلے پر غور بھی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش اور واضح طور پر متنازع قرارداد کا مسودہ پیش کرنا سلامتی کونسل کے اتحاد اور ساکھ کو نقصان پہنچائے گا اور سفارتی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرے گا۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔فو چھونگ نے کہا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کی فوری ترجیح متعلقہ فریقوں کو تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنے، طاقت کے استعمال یا طاقت کے استعمال کی دھمکی سے گریز کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دینا ہونی چاہیے، تاکہ فریقوں کو جنگ بندی پر عمل درآمد بحال کرنے، مذاکرات کی جانب واپس آنے اور امن معاہدہ طے کرنے کے لیے ضروری حالات فراہم کیے جا سکیں۔ سلامتی کونسل کا کوئی بھی اقدام متعلقہ فریقوں کو مساوی بنیادوں پر مذاکرات کرنے اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق حل تک پہنچنے میں معاون ہونا چاہیے۔
Trending
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- چین۔آسیان فری ٹریڈ زون دونوں فریقوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے، چینی نائب وزیراعظم
- چین بھر میں “18 ستمبر واقعہ” کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد، تاریخ کو یاد رکھنے اور امن کے تحفظ کا عزم