بیجنگ :چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان روابط کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔وانگ ای نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین۔امریکہ تعلقات مجموعی طور پر دونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے طے کردہ تعمیری تزویراتی استحکام کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جو عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔ وانگ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سربراہان کی سفارت کاری چین۔امریکہ تعلقات کا بنیادی نکتہ ہے۔ دونوں فریقوں کو برابری، احترام اور باہمی مفاد کے جذبے کے تحت اعلیٰ سطح روابط کے اگلے مرحلے کی اچھی طرح تیاری کرنی چاہیے، رابطوں کو مضبوط بنانا، تعاون کو فروغ دینا، اختلافات کو مؤثر انداز میں سنبھالنا اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے، تاکہ یہ مثبت پیغام دیا جا سکے کہ چین اور امریکہ تعمیری تزویراتی طور پر مستحکم تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی امن و ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔فریقین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- چین۔آسیان فری ٹریڈ زون دونوں فریقوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے، چینی نائب وزیراعظم
- چین بھر میں “18 ستمبر واقعہ” کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد، تاریخ کو یاد رکھنے اور امن کے تحفظ کا عزم
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔