News Views Events
Apna Watan

چین بھر میں “18 ستمبر واقعہ” کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد، تاریخ کو یاد رکھنے اور امن کے تحفظ کا عزم

0

پچانوے برس قبل دنیا کو ہلا دینے والا “18 ستمبر واقعہ” پیش آیا تھا۔ یہ واقعہ نہ صرف چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کا نقطۂ آغاز تھا بلکہ اس نے عالمی سطح پر فاشزم کے خلاف جنگ کے آغاز کی تمہید بھی باندھی۔18 ستمبر واقعے کی 95ویں برسی کے موقع پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مختلف یونٹس نے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے، جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو مزید مستحکم کیا گیا۔18 ستمبر واقعے کے مقام شہر شین یانگ میں “18 ستمبر کو نہ بھولیں” کے عنوان سے گھنٹی بجانے اور خطرے کی گھنٹی کا انتباہ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صبح 9 بج کر 18 منٹ پر لیاؤ ننگ کے مختلف شہروں میں بیک وقت تین منٹ تک فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے، تاکہ لوگوں کو تاریخ یاد رکھنے اور امن کی قدر کرنے کی یاد دہانی کرائی جا سکے۔ 95 برس قبل جاپانی ذرائع ابلاغ نے جاپانی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کو سیلف ڈیفنس” قرار دے کر پیش کیا تھا۔ آج تاریخ کا سامنا کرنا ہی اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ”سیلف ڈیفنس” کا جھوٹ دوبارہ جنگ کا جواز نہ بنے اور تاریخ کا المیہ دوبارہ نہ دہرایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.