حال ہی میں، سربیا اور ہنگری میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے کے دور رس اثرات ہیں۔
سربیا کے وزیر ثقافت سیراکووچ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے دونوں رہنماؤں، صدر ووچ اور صدر شی جن پھنگ کے درمیان بہت اچھے تعاون پر مبنی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتوں اور وزراء کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔آج دونوں ممالک کے تعلقات لوگوں کی روزمرہ زندگی سے جڑ چکے ہیں جب آپ کام سے گھر آتے ہیں اور ٹی وی آن کرتے ہیں تو آپ چین کے بارے میں دستاویزی فلمیں دیکھ سکتے ہیں اور چین کے جغرافیہ، تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی لوگ سربیا کے جغرافیہ، تاریخ اور ثقافت کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں، جس نے ہمارے دونوں عوام کو پہاڑوں اور سمندروں کو عبور کرنے میں مدد کی ہے اور ہمارے درمیان فاصلے کو بہت کم کیا ہے۔ صدر شی کا دورہ ، سربیا اور چین کے درمیان تعاون کو ایک نئے دور کی جانب بڑھائے گا۔
چین میں ہنگری کے سابق سفیر کوشوئے سینڈورنے کہا کہ صدر شی کا دورہ، ہنگری اور چین کے تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہنگری اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا گیا ہے، جو دونوں فریقوں کے لیے مفید ثمرات لائے گا۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ