بیجنگ:چین میں آج کم کاربن کے قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے، اور اس سال کا موضوع “سبز اور کم کاربن، خوبصورت چین” ہے.چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے 15 مئی کو موسمیاتی تبدیلی کے لئے چین کی موافقت پر پیشرفت رپورٹ 2023 جاری کی ، جو اس حوالے سے چین کی پہلی رپورٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں چین کی قومی موسمیاتی تبدیلی حکمت عملی 2035 کے اجراء کے بعد سے چین نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے لیے فعال ایکشن پلان اپنایا ہے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے مطابقت کے لئے چین میں پالیسی نظام ایک واضح شکل اختیار کر رہا ہے۔
اب تک، چین نے تقریباً 70ہزارزمینی خودکار موسمی اسٹیشنوں، 200 سے زیادہ موسمی ریڈار اسٹیشنوں، ساؤنڈنگ اسٹیشنوں اور مدار میں آپریشنل موسمیاتی سیٹلائٹس پر مشتمل ایک جامع موسمیاتی مشاہدے کا نظام قائم کیا ہے،موسمیاتی پیشگوئیوں اور انتباہات کی درستگی اور باریکی میں بھی مسلسل بہتری آرہی ہے جس میں ملک بھر میں 24 گھنٹے بارش کے طوفان کی وارننگ کی درستگی کی شرح 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے، بڑے موسمی عمل کی درست پیشگوئی ایک ہفتہ پہلے حاصل کی جا سکتی ہے اور موسمیاتی آفات کی وارننگ ایک سے تین دن پہلے جاری کی جا رہی ہے۔
Trending
- نیویارک کے سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی دھوم
- سولر جنریشن کی تیزی سے توسیع کی وجہ سے بجلی کا شعبہ بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے، وزیر توانائی
- ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا