اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پر مسکرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں 2022 کی ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ تو آپ ٹیکنیکل اعتراض اٹھا رہے ہیں۔ وکیل مخدوم علی خان بولے یہ ٹیکنیکل اعتراض بھی موجود ہے۔
چیف جسٹس نے زیرلب مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم ان سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے جواب لیں گے، بانی پی ٹی آئی یہ نکات نوٹ کرلیں۔
ویڈیو لنک پر موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کو زیرلب مسکراتے دیکھا تو وہ بھی نہ رہ سکے اور منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرا دیے۔
واضح رہے کہ نیب ترامیم میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر سپریم کورٹ میں آج سماعت کے لیے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی 5 رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
Trending
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ
- ٹیم سے نکالے جانے کے بعد امام الحق لاہور واپس پہنچ گئے
- چینی صدر کی ناروے کے بادشاہ ہاکون ہشتم کو تخت نشینی پر مبارک باد
- قاہرہ میں چین اور مصر کے صدور کی ملاقات
- چین، چینی اور امریکی عوام کے درمیان زیادہ تبادلوں کی حمایت کرتا رہے گا،وزارت خارجہ
- نیپال میں مڈ سلائیڈ گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور مصر کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر قاہرہ میں عوامی و ثقافتی تبادلے کی تقریب کا انعقاد
- کپتان اور لیڈر میں یہی فرق ہوتا ہے، راشد لطیف کی بابر اعظم پر تنقید
- شادی کے صرف 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رکھی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان