اسلام آباد:قید میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ایک تازہ تصویر طویل عرصے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہیں ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں حاضری لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم، کمرہ عدالت سے باہر آنے والی اس تصویر پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ تصویر کس نے کمرہ عدالت سے لیک کی؟ اس پر انکوائری کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا نام سامنے آرہا ہے، کہ انہوں نے یہ تصویر کمرہ عدالت میں کھینچی۔
تاہم، شوکت بسرا نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر میں نے نہیں بنائی، سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تصویر بنائی ہوتی تو میں اسے تسلیم کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکرکے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہوں، میں نے کچھ کیا ہوتا تو انکار نہ کرتا، بانی پی ٹی آئی کی تصویر سے ویسے ہی سب ڈرتے ہیں۔
شوکت بسرا نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس سے کھڑے ہو کر سوال کروں گا، پاکستان کےسب سے بڑے سیاسی لیڈر کو کیوں براہ راست نہیں دکھایا جارہا، ہمارے وکیل نے بھی بتایا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کی براہ راست نشریات نہیں ہو رہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی ہے، کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جاچکی ہے اور کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی بھی سخت کردی گئی ہے۔
Trending
- انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان کو 2 رنز سے شکست دے دی
- سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
- مقامی طور پر تیار ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ
- خاتون کا کردار قتل کا جواز نہیں، تعصب چھوڑیں ، سپریم کورٹ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- لاہور، سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ جاری، پولیس وین میں بیٹھ گئے، لکشمی چوک پر دھرنا
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر