اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ و انسانی امور اور ڈبلیو ایچ او نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی کے لیے زمینی بندرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ انسانی امداد آسانی سے غزہ کی پٹی میں داخل ہو سکے اورعلاقے میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کیا جا سکے ۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ و انسانی امور کے ترجمان جینز لیک نے کہا کہ ہم غزہ میں داخل ہونے والی کسی بھی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تاہم، غزہ کے باشندوں کو اشد ضرورت کے سامان کی فراہمی کے لئے کسی عارضیبندر گاہ پر انحصار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسا ہو ناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ بندر گاہ اس جگہ سے بہت دور ہے جہاں امداد کی فوری ضرورت ہے۔زمینی نقل و حمل امدادی سامان فراہم کرنے کا سب سے زیادہ قابل عمل اور موثر طریقہ ہے،اس لیے ہمیں تمام زمینی سرحدیں کھولنی چاہئیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے 17 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 مئی سے جب اسرائیلی فوج نے رفح کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا، رفح بندرگاہ کی بندش کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں انجام دینے والےکارکنوں کو “مشکل صورتحال” کا سامنا کرنا پڑا ہے اور طبی سامان اور ایندھن کی کمی نے غزہ کے پہلے سے ہی غیر مستحکم طبی نظام اور غزہ کے لوگوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔
Trending
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی