اسرائیلی عوام اور حماس کے زیر حراست افراد کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اسرائیلی حکومت سے جنگ ختم کرنے اور غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
حماس کے زیر حراست افراد کے اہل خانہ اور مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا “انہیں گھر لے آئیے” ۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں حراست میں لیے گئے افراد کی تصاویر بھی تھیں جس سے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کے اسرائیلی حکومت کے اصرار پر عدم اطمینان کا اظہار ہوا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت فوری طور پر حماس کے ساتھ تنازعہ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرے اور زیر حراست افراد کو جلد از جلد رہا کروائے۔
کچھ مظاہرین کی اسرائیلی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہائی پریشر واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی