کابل: افغانستان کے کئی صوبوں خاص طور پر غور اور فاریاب میں سیلاب سے تقریبا 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان عبوری حکومت کی وزارت برائے امور مہاجرین کے مطابق 17 مئی کو صوبہ غور میں آنے والے سیلاب سے علاقے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔حالیہ سیلاب سے اب تک 50 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں، تقریبا 2000 مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور 4000 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جب کہ فصلیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور صوبے میں نقل و حمل بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
غور صوبے کے مقامی حکام کے مطا بق سیلاب نے صوبائی دارالحکومت چفچران کا تقریبا 80 فیصد حصہ تباہ کر دیا ہے اور 10 رہائشی اب بھی لاپتہ ہیں۔ صوبے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صوبہ فاریاب میں سیلاب سے 18 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ گورنر آفس کے ترجمان کے مطابق سیلاب نے صوبے کے کئی حصوں کو متاثر کیا ہے اور مقامی لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش پر شدید اثر پڑا ہے۔
افغانستان کے نقل و حمل اور شہری ہوا بازی کے محکموں نے پیشگی انتباہ جاری کیا ہے کہ ملک کے تقریبا آدھے صوبوں میں 19 مئی کو دوبارہ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جس سے مزید سیلاب آنے کا اندیشہ ہے ۔
Trending
- فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ، ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں جدید طبی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی
- شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا”کی پانچویں جلدپر چین اور تاجکستان کے دانشوروں کا اظہارِ خیال
- ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کے نئے راستے کی تفصیلات جاری
- عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی یروشلم سے متعلق پالیسیوں کی شدید مذمت
- دہشت گرد عناصر کو نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پھیلنے سے روکا جائے، چین
- تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
- یونیسکو نے بیجنگ کو 2029 کے لیے ” عالمی دارالحکومت برائے تعمیرات قرار دے دیا
- عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
- ایران کیخلاف جنگ کیلئے گولہ بارود کی کمی پر صدر ٹرمپ وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار