اسلام آباد”:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔
یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ہوئے خصوصی اجلاس میں کہی۔
اجلاس میں چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی اور آئندہ سیزن میں 40 شوگر ملز بند ہو جائیں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے ہیں، شوگر ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو اب بھی 40 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کر سکیں گی، ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو 26 کروڑ ڈالرز حاصل ہوں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی چینی کے اسٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے، شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ