سوڈان میں ایران کے سفیر حسن حسینی نے مشرقی سوڈان کے بندرگاہی شہر پورٹ سوڈان میں سوڈانی خودمختار کونسل کے چیئرمین اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف برہان کو اپنی اسناد پیش کیں۔
برہان نے ایران میں سوڈان کے نئے سفیر عبدالعزیز صالح سے بھی ملاقات کی۔ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہےکہ دونوں ممالک نے سفیروں کا تبادلہ کیا ہے۔ سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔
یاد رہے کہ 2016 میں سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد سوڈان سمیت دیگر ممالک نے بھی ایران کے ساتھ اپنے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ 9 اکتوبر 2023 کو سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ایران اور سوڈان نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر