اسرائیلی فوج نے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کردیا، مشرقی علاقے میں رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری سے 81 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں۔ غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔
ادھر غزہ میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، غزہ میں دستی بم دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بنکرز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی کابینہ نے اقوام متحدہ امدادی ایجنسی اُنروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد