لاہور:اسٹیج اداکار اور مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کے حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ’نیلی پری‘ اور طاہر انجم کا واقعہ پلانٹڈ تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے قبل طاہر انجم اور انیلہ ریاض عرف نیلی پری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی اور وہ طاہر انجم کے گھر بھی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے اصل معاملے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طاہر انجم پر تشدد کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر انیلہ ریاض کی گرفتاری کی گئی۔ طاہر انجم اور انیلہ ریاض نے پولیس کے سامنے پلان کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انیلہ ریاض کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔ طاہر انجم نے پولیس کو بتایا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر انجم اور انیلہ ریاض کا واقعے سے قبل بھی کئی بار رابطہ ہوا۔ طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر خاتون نے تھیٹر اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
خاتون نے اداکار کے کپڑے پھاڑ دیے تھے اور الزام لگایاتھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا۔
Trending
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق