بیجنگ :رواں سال 26 مارچ کو امریکی اولمپک ٹریک اینڈ فیلڈ اسٹار ایرین نائٹن کا ڈوپنگ ٹیسٹ کے دوران اسٹیرائڈز (ٹرینبولون) کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ لیکن امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (یو ایس اے ڈی اے) نے پیرس اولمپکس کے ملکی کوالیفائرز کے آغاز سے قبل اچانک انہیں پیرس اولمپکس میں امریکہ کی نمائندگی کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا، جبکہ چینی تیراکوں کی جانب سے نام نہاد ڈوپنگ کے واقعات کے پیش نظر یو ایس اے ڈی اے نے سوئٹزرلینڈ کے آزاد پراسیکیوٹر کی رپورٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی بار بار وضاحتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی کھلاڑیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ 6 اگست کو چین کے اینٹی ڈوپنگ سینٹر نے “امریکی اولمپک کھلاڑی ایرین نائٹن سٹیرائڈ ز ٹیسٹ مثبت ہونے پر بیان” جاری کیا۔ بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نائٹن کیس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یو ایس اے ڈی اے نے اپنی دیرینہ اینٹی ڈوپنگ “بری عادات” پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اور “دائرہ اختیار سے تجاوز” کرنے اور دوسرے ممالک پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے ضد میں مبتلا ہے۔ یو ایس اے ڈی اے کی جانب سے چین اور دیگر ممالک پر الزام تراشی کے ذریعے اپنی داخلی انسداد ڈوپنگ کوششوں میں سنگین خامیوں کو چھپانے کی جو بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ واضح سیاسی کھیل اور منافقانہ دوہرا معیار ہیں۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن