راولپنڈی: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں کہا گیا ہےکہ ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ہر ممکن کم کیا جائے گا، بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا، بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈر پر انکم ٹیکس کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظر ثانی کی جائے گی، آئی پی پیزکے معاملے پرٹاسک فورس قائم ہوگی جو ایک ماہ میں کام مکمل کرے گی، اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو 15 دن کے لیے مؤخر کیا جائے گا، کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی بجلی فی یونٹ کی کمی سے منسلک ہو گی۔
معاہدے میں کہا گیا ہےکہ ٹاسک فورس میں واپڈا چیئرمین، آڈیٹرجنرل آف پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندےشامل ہوں گے جبکہ معاہدے میں حکومت کی ٹاسک فورس کے نکات بھی شامل ہیں۔
معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے گا، سرکاری سطح پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کو 1300 سی سی تک محدود کیا جائے گا، حکومت غذائی اشیا کی قیمتوں اور ٹیکس میں کمی کرے گی۔
واضح رہےکہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات گزشتہ رات کامیاب ہوئے تھے۔
Trending
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع