اسلام آباد:صدر مملکت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے لیے سول ایوارڈ کی منظوری دےدی گئی ،
ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
احمد اسحاق جہانگیر نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے انسانی سمگلنگ، دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور آن لائن جنسی ہراسگی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔
بچوں کی جنسی استحصال کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملک بھر میں خصوصی سیل بنائے گئے۔
سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
احمد اسحاق جہانگیر نے 1992 میں پاکستان پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ آپ کا تعلق 20 ویں کامن سے ہے
آپ نے پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
بطور ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ آپ کی قیادت میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کی اور بروقت اقدامات کیے۔
احمد اسحاق جہانگیر کی کوششوں کی بدولت سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
احمد اسحاق جہانگیر کی قیادت میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض، نفرت آمیز مواد کے خلاف سخت اقدامات کیے۔
احمد اسحاق جہانگیر نے بین الاقوامی سطح پر ایجنسی کی کارکردگی میں اضافہ کیا اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا۔
علاوہ ازیں ان کی خدمات میں پولیس کے روایتی طریقوں کو جدید طریقہ کار سے بدلنا بھی شامل ہے۔
احمد اسحاق جہانگیر نے پولیس رولز 2018-2017 کا مسودہ تیار کیا، جس سے پولیس کے کام کرنے کے طریقوں میں بہتری آئی۔
ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں 1995 میں صدر کے پولیس میڈل سے بھی نوازا گیا
ڈی جی ایف آئی اے کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیا جائے گا۔
Trending
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ
- چین کے تجارتی اعداد و شمار توقع سے بہتر رہے ہیں، چینی میڈیا
- امریکی فوجی کارروائی مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دے گی، آن لائن پول
- اقوام متحدہ کے اہلکار کی جانب سے چین کی پائیدار ترقی کی پذیرائی
- چین میں ابھرتے ہوئے صنعتی شعبوں میں قائم ہونے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی
- پاکستانی ذائقوں اور یون نان کی کافی نے دیان چھی کافی میلے میں چین-پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنا دیا
- 14 اگست پاکستان کی آزادی، عزمِ نو اور کشمیریوں سے تجدیدِ وفا کا دن ہے: سید منظور احمد شاہ
- چین میں چپ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
- پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع
- آج کے احتجاج ختم، حافظ نعیم کا 9 اگست کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان