چین میں چپ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا، جنوری تا جولائی چین کی چِپ کی برآمدات دُگنی ہو گئیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 ماہ میں انٹیگریٹڈ سرکٹس کی سالانہ برآمدات 99.5 فیصد تک بڑھ گئیں، رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات 216 ارب ڈالرز ہو گئیں۔
اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ چینی چپس کی مانگ میں اضافے کی وجہ تکنیکی پیش رفت اور سپلائی چین میں بہتری ہے، عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب بھی وجوہات میں شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جدید چپس کی مانگ بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے کی توقع ہے، جس سے گاڑیوں، موبائل فونز، صنعتی مشینری اور الیکٹرانکس کی لاگت کم ہو سکتی ہے۔
پی این پی