News Views Events
Apna Watan

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع

0

—فائل فوٹو

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد 8 اگست (آج) سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال پر ہے۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کے لیے طلب کیا ہے، حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنر آفس میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمتیں یکم جولائی 2024ء کی سطح پر واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.