غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا ایک نیا دور گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوا۔جس میں قطر، مصر، امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) ان مذاکرات میں شامل نہیں ہوئی۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے فلسطینی اور اسرائیلی عوام نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا نیا دور جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔ امن مذاکرات کے حوالے سے فلسطینی عوام کو امید ہے فریقین جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچ جائیں گے اور وہ جلد اپنے گھر واپس آ سکیں گے۔
ایک بے گھر شخص نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فریقین جنگ بندی پر راضی ہوں گے اور تنازعہ کو ختم کریں گے، کیونکہ اس تنازعے میں بہت سے لوگ مر چکے ہیں، لوگ تھک چکے ہیں۔
ایک اور بے گھر شخص کا کہنا ہے کہ ہم وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں، وہ اس کو ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ کریں اور ہمیں کوئی حل تلاش کر کے دیں۔
حراست میں لیے گئے اسرائیلی افراد کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکومت سے مکمل مایوسی کا اظہار کیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالے اور حراست میں لیے گئے افراد کے وطن واپس آنے اور ان کے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔
Trending
- سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا، فی تولہ ساڑھے 4 لاکھ کی حد عبور کرگیا
- چین، سولومن جزائر کی نئی حکومت کے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کا خیرمقدم کرتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
- جاپانی انتظامیہ جوہری معاملے میں آگ سے کھیلنا بند کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور امریکہ کے درمیان مسابقت ایک حقیقت ہے، چینی میڈیا
- خطے کے امن کے لیے اصل خطرہ جاپان کی عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے، چینی وزارت دفاع
- جوز بٹلر نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- چین کے چھوٹے اور درمیانے صنعتی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، منافع میں 16.9 فیصد اضافہ
- جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی خطے کے امن کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدات و برآمدات کا حجم 30 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا
- سی پیک کے تحت چین سے جدید زرعی مشینری کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی