روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع بیلوسوف نے بیلگوروڈ، برائنسک اور کرسک کے سرحدی علاقوں کے لیے ملٹری سیکیورٹی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
کوآرڈینیشن کمیٹی روسی نائب وزیر دفاع، ملٹری مینجمنٹ ادارے کے سربراہ، جنرل اسٹاف کے نمائندوں اور روس کی تین سرحدی ریاستوں کےسربراہوں پر مشتمل ہے۔ تاہم فوجی آپریشنز کا انتظام شمالی فورسز گروپ کی کمانڈ اور روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی ذمہ داری ہے۔
اس کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا مقصد مختلف کورز کے جامع تعاون کی کارکردگی کو بہتر بنانا ، ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور ہر علاقے اور اس کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتے میں کم از کم ایک بار ہو گا۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر