بیجنگ: حال ہی میں چین اور فلپائن کے مابین شیئن بن ریف پر تصادم کے بعد ، فلپائن میں جاپان کے سفیر نے فوری طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ “فلپائن کے جہازوں کو نقصان پہنچانے والی اشتعال انگیز کارروائی پر فکرمند ہیں” اور “قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق” کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے 29 اگست کو فلپائن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے نشاندہی کی ہےکہ چینی سفارت خانے نے فلپائن میں جاپانی سفیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے سفارتی نوٹ جاری کیا ہے۔ جاپانی سفیر سچائی کو نظر انداز کرتے ہوئے “سیاسی درستگی” کے جذبے کے ساتھ “قوائد پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق” کو کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں؟
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ جب بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو جاپان اوکینوٹوری ریف کی بنیاد پر اپنے دائرہ اختیار میں 7 لاکھ مربع کلومیٹر سمندری علاقے کا دعویٰ کیوں کرے جس کا رقبہ 10 مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے؟ جاپان ایشیا اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں،صحت اور اپنے پڑوسیوں کے خدشات کو نظر اندازکرکے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں کیوں اخراج کرتا ہے؟ کیا جاپان کے سفیر کو معلوم نہیں تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد چین نے نانشا جزائر کو جاپانی حملہ آوروں ہی سے بازیاب کرایا اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کا حصہ بنایا؟ کیا وہ منیلا قتل عام کو بھی بھول گئے ہیں جس میں جاپان نے فلپائن پر حملہ کرکے منیلا کو تباہ کر دیا اور ایک لاکھ سے زیادہ عام شہریوں کو قتل کر دیا۔
چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ تاریخ کا گہرائی سے جائزہ لےکر سبق سیکھے، علاقائی امن و استحکام کے لیے زیادہ سازگار اقدامات کرے اور ایک حقیقی خودمختار ملک بننے اور اپنے ایشیائی ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ