بیجنگ :میکسیکو حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن تھئی نینگ نے میکسیکو سٹی میں میکسیکو میں صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ میکسیکو کی نومنتخب صدر کلاڈیا شین بام نے تقریب کے بعد تھئی نینگ سے ملاقات کی۔ بدھ کے روز تھئی نینگ نے میکسیکو میں حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات پر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ چین اور میکسیکو کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے حالیہ برسوں میں ترقی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا ہے۔ چین میکسیکو کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد پر مبنی اچھا دوست اور جدیدکاری کی راہ پر مشترکہ ترقی کے لئے ایک اچھا شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔ کلاڈیا شین بام نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میکسیکو کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ دینے اور میکسیکو چین تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے۔
Trending
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع