بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے نیپال کی وزیر خارجہ آرزو رانا دوبے کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔وانگ ای نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشگوار ہمسائیگی پر مبنی پڑوسی ممالک کے تناظر میں چین اور نیپال ہمیشہ دکھ و سکھ میں برابر کے شریک رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ چین نیپال کی ضروریات اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق سیلاب سے بچاؤ میں نیپال کو حمایت اور مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت