اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو ہوگیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔
ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔
پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودہ پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا، اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔
اس حوالے سے لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں بس اب ایک پھونک کی دیر ہے، پھونک کمیٹی مارے گی، آج کمیٹی میں بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے، تقریباً سب کا اتفاق ہوگیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شیریں رحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی نے مسودہ پیش نہیں کیا، پی ٹی آئی آج شام جمتی علمائے اسلام کے ساتھ بیٹھے گی، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو دن کی بات ہے خود دیکھ لیجیے گا آئینی مسودے کی تیاری کے لیے بہت محنت ہوئی ہے، سب کی گزارشات سن کر آگے چلیں گے، بلاول بھٹو نے اس کی پہل کی ہے اور ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سیاسی فورمز استعمال کر رہے ہیں۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن