ڈی آئی خان:جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے ہوئے حکومت نے 11ووٹ خرید لیے تھے، اور ایسا گندا مسودہ آتا جس سے مسائل بڑھ جاتے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈران کی قید و بند کے خلاف ہوں، نئے انتخابات سے ہی اب ملک کو بچا سکتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں 56 شقیں تھیں جن کو ہم 22 پر لے آئے، 5شقیں جے یو آئی کی شامل ہوئیں اور آئینی ترمیم کی شقیں 27ہوگئیں، اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے بندے خرید کر پورے کر لیے تھے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ ایک مہینے کی محنت کے بعد جے یو آئی نے اپنا ہدف حاصل کرلیا، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا، جن کی حکومت بنائی گئی وہ 26ویں آئینی ترمیم لانے میں مکمل ناکام رہے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ