بیجنگ:چینی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے حتمی نتائج ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق نہیں ہیں اور چینی اور یورپی صنعتوں کے بنیادی خدشات کو دور کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں، جن سے چین متفق نہیں اور انہیں قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف سبسڈی مخالف تحقیقات میں یورپی فریق نے بہت سے غیر معقول جواز پیش کیے ہیں، چین نے اس حوالے سے اپنا جامع دفاع کیا ہے اور بڑی تعداد میں شواہد یورپی فریق کو پیش کیے ہیں لیکن یورپی فریق نے اس پر پوری طرح غور نہیں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے ہمیشہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے عمومی تعاون کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے، ہمیشہ کھلےپن اور تعاون پر مبنی رویے کو برقرار رکھا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں متعلقہ ممالک کے ساتھ تعاون پر قائم ہے تاکہ عالمی آٹو موٹو انڈسٹری چین اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے ،سبز اور کم کاربن تبدیلی اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے مشترکہ ردعمل فراہم کیا جا سکے۔
Trending
- فورسز کا آپریشن شعبان جاری، ، مزید 3 خوارج ہلاک مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی
- ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: پیٹن اور ہیلیووارا نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل
- Karachi Weather: Partly Cloudy Skies, Strong Winds and Light Drizzle Expected
- جمہوریہ چیک کی لندا نوسکوا ومبلڈن لیڈیز سنگلز کی چیمپئن بن گئیں
- Those who live in Karachi deserve a medal Ayesha Omar sarcastic comment
- نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
- دو بار کا عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو بھی شیئر کر دی
- Erling Haaland lookalike model goes viral video has over 110 million views
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی