بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم کو اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب پر ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے اسپین کے کئی حصوں کو متاثر کیا ہے جس سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے حوالے سے دلی تعزیت اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بادشاہ اور ہسپانوی حکومت کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اس آفت پر قابو پا لیں گے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو کریں گے۔
Trending
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ