بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے سن یات سین یونیورسٹی کے 100 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ ، طلباء ، عملے اور اندرون و بیرون ملک گریجوئٹس کو مبارکباد دی گئی۔منگل کے روز اپنے تہنیتی خط میں شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ سن یات سین یونیورسٹی گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی اہم قومی حکمت عملی اور ترقیاتی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات اور ترقی، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ٹیلنٹ کی تربیت کو مربوط انداز میں فروغ دے گی اور چینی خصوصیات کے حامل عالمی معیار کی یونیورسٹی کی تعمیر میں تیزی لائے گی تاکہ تعلیمی اعتبار سے مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔ سن یات سین یونیورسٹی ڈاکٹر سن یت سین نے 1924 میں قائم کی تھی۔ اپنے قیام کے گزشتہ 100 سالوں میں ، اس یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں 800،000 سے زیادہ ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا ہے ، اور قومی حکمت عملی کی خدمت ، گوانگ ڈونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر ، اور تعلیم میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر