لاہور:پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدہ ہوچکی ہیں اور جلد ہی شادی کریں گی۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ 6 ماہ پہلے جب آپ سے سوال کیا تو آپ نےشادی کیلئے منع کیا تاہم اب آپ شادی کیلئے کیسے راضی ہوگئیں۔
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں کیونکہ انکی والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں۔
رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ کا شوہر کیسا ہوگا؟ جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سب سے الگ ہوگا سب سے جدا ہوگا۔
مہوش نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوہر میں بہت سی باتیں دیکھوں گی وہ خود مختار ہے یا نہیں اس کا وریہ کیسا ہے گھر والوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے اور وہ غصے میں کیسا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات نے دو مختلف انٹرویوز میں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی تاہم اب تک انہیں کوئی ایسا ملا نہیں جیسا وہ چاہتی ہیں۔
Trending
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بجلی چوروں اور نادہندگان کے کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 ارب سے زائد کی ریکوریز
- لاکھوں افراد رواں ماہ ایک نایاب مکمل سورج گرہن کے نظارے کا مشاہدہ کریں گے
- پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
- افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے لیے ایڈوائزری جاری، افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہونگے
- اگست کے پہلے کاروباری دن 2105 پوائنٹس بڑھ گئے
- شوگر ملز مالکان چینی کی برآمد کیلئے ایک بار پھر متحرک
- اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
- 52 سال بعد بچی کی پیدائش، جشن مناتے اہلِ خانہ کی ویڈیو وائرل
- چین کا 15واں پانچ سالہ بجلی منصوبہ جاری، 2030 تک سبز توانائی کا نظام قائم کرنے کا ہدف