چائنا انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق ، چین دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ مارکیٹ بن گیا ہے ، جس میں انٹرنیٹ صارفین اور موبائل انٹرنیٹ صارفین کی سب سے بڑی تعداد ہے ، اور دنیا کا سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر جدید نیٹ ورک انفراسٹرکچر تعمیر کیا گیاہے۔ چین کا 5 جی نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہےجبکہ 6 جی کلیدی ٹیکنالوجیوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ، چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، اور 2023 میں چین کی بنیادی ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کی اضافی قدر 12 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے ، جو جی ڈی پی کا تقریباً 10فیصد بنتا ہے۔ 2018 سے 2023 تک چین کی سرحد پار ای کامرس کا پیمانہ تقریباً 1 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر تقریباً 2.4 ٹریلین یوآن ہو گیا۔ دسمبر 2023 تک ، چین کی آن لائن آڈیو ویژول مارکیٹ ، جس میں طویل ویڈیو ، مختصر ویڈیو ، براہ راست نشریات ، آڈیو سمیت دیگر شعبے شامل ہیں ، کا پیمانہ 1.15 ٹریلین یوآن ہو چکا ہے۔ اسی دن جاری ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی تیز رفتار جدت طرازی کے ہنگامہ خیز دور میں داخل ہوگئی ہے۔ امریکہ اور چین انٹرنیٹ کی ترقی میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن